6 جنوری 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن مصطفی کواکبیان نے کہا ہے کہ یورپی یونین ایران کے تیل کا بائيکاٹ کرنے کی توانائي نہیں رکھتی۔

ابنا: مصطفی کواکبیان نے پارلیمنٹ نیوز سے گفتگو میں کہا کہ بعض یورپی ممالک ایران کے ساتھ تیل کے شعبے میں وسیع تعاون کررہے ہیں جس کی بنا پر امریکہ کے تعاون کے باوجود یورپی یونین ایران کے تیل کا بائيکاٹ کرنے میں ناکام رہے گي۔ انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے بعض یورپی ممالک یورپی یونین میں ایران کے تیل کے بائیکاٹ کی حامی بھر لیں لیکن عملا ایسا کوئي کام نہیں کریں گے جس سے ان کے مفادات کو نقصان پہنچے۔ قابل ذکر ہے یورپی یونین کے ملکوں نے اصولی طور پرایران کے تیل کا بائیکاٹ کرنے پر اتفاق کرلیا ہے تاہم ابھی اس پرعمل کرنے کی تاریخ معین نہیں کی ہے۔........

/169